ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت عارف حسین نے کہا کہ شہرکی خوبصورتی کیلئے ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت عارف حسین نے کہا کہ شہرکی خوبصورتی کیلئے ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کے مصروف شاہراہوں کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاون تیز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سیکٹر مجسٹریٹس، جابر خان جابر، محمد طاہر، عبدالروف، پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں کاروائیوں میں مصروف ہیں،تجاوزات ہٹاو مہم کے تحت اب تک سینکڑوں تعداد میں غیر قانونی سائن بورڈ ز، پینا فلیکسز، تشہیری مواد کو ہٹایا گیا ہیاور یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، غیر قانونی سائن بورڈ ز ہٹانے کے مہم کے دوران سرکاری اداروں کے دفاتر بھی نرغے میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ گلگت شہر مختلف دکانوں، مارکیٹوں اور مصروف شاہرات کے دونوں فٹ پاتھ کے ساتھ، اوپر اور مختلف سائٹ سے چسپاں کئے گئے بورڈ ز کو بڑی تعداد میں قبضے میں لئے گئے ہیں کے نگرانی میں مجسٹریٹ جابر خان جابر بلدیہ فورس اور لیوی جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف ایریاز میں غیر قانونی تشہیری مواد کے خلاف کریک ڈاون کررہے ہیں۔ بڑی مقدار میں غیر قانونی سائن بورڈز قبضے میں لیکر تحصیل آفس پہنچادیا، واضح رہے کہ ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کے بازاروں، مارکیٹوں اور فٹ پاتھوں سے تشہیری مواد کو ہٹایا جارہا ہے۔ یہ مہم تاحکم ثانی جاری و ساری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں