ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ گلگت نے چوک و چوراہوں کی تزئیں و آرائش کا سلسلہ تیز کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ گلگت نے چوک و چوراہوں کی تزئیں و آرائش کا سلسلہ تیز کردیا ہے، اتوار کے روز بلدیہ چیف مدثر عالم کے نگرانی میں شہر کے مصروف چوراہوں کی تزئیں و آرائش کے سلسلے میں رنگ و روغن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے پہلے مرحلے میں شہر کا مصروف چوک NLI چوک کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے بلدیہ سینیٹری اہلکاروں نے کام شروع کردیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دو دنوں سے بلدیہ سنیٹری سٹاف ، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز صبح 8 بجے سے رات گئے تک چوراہوں کا رنگ و روغن مکمل کرکے رپورٹ دیا، سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے دئے گئے ایک بیان میں چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کی صفائی کے بعد دوسرے مرحلے میں بلدیہ گلگت نے شہر کے مصروف چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، این ایل آئی چوک سے شروع ہونے والا رنگ و روغن والا کام آخری چوک و چوراہے کی تزین و آرائش تک جاری رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ گلگت شہر کو دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائیں، چیف سیکریٹری کے احکامات پر مقامی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں بلدیہ گلگت کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے۔ یاد رہے ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کے راہنمائی میں ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں