پی پی 36 سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے، ایک ڈھونگ تھا، محمد احمد چٹھہ

Spread the love

وزیرآباد:(ملک طارق جاوید) ایم این اے محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ پی پی 36 سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے، ایک ڈھونگ تھا اور 8 فروری کی تاریخ کو دہرایا گیا یہ کہنا بے جا نہیں کہ پنجاب پولیس اور سنی اتحاد کونسل میں مقابلہ تھا ن لیگ تو ڈھائی ماہ قبل ہی 38 ہزار سے زائد ہمارے حلقہ سے ہار چکی تھی اور پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے یہ نشست ہتھیائی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔ ووٹنگ کا عمل جان بوجھ کر سست رکھا گیا جعلی ووٹوں کی کاپیاں ڈال کر جیتنے والے بھی شرمندہ شرمندہ ہیں عوامی ایم پی اے کون ہے یہ سارا پی پی 36 کے عوام جانتے ہیں انہوں نے کہا ووٹ کا صحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتا ہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔ 8 فروری کو بدترین دھاندلی کی تاریخ دوبارہ رقم کی گئی، کل ضمنی انتخابات میں اس تاریخ کو دہرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں