شوہر اور سسرالیوں نے جواں سالہ خاتون کو زہریلی گولیاں کھلا دیں خاتون جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)شوہر اور سسرالیوں نے جواں سالہ خاتون کو زہریلی گولیاں کھلا دیں، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل، خاتون جاں بحق مقدمہ درج۔ وزیرآباد کے علاقہ ڈوڈانوالی کے رہائشی عدنان منظور کی ہمشیرہ نبیلہ کی شادی اپنی پھوپھو کے بیٹے شاہد ندیم سے ہوئی ملزم ندیم نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس پر نبیلہ کا اپنے شوہر اور سسرال میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز ملزمان شاہد ندیم،محمد اکرم،صغریٰ بی بی،فوزیہ و تنزیلہ نے جواں سالہ نبیلہ بی بی کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں جسکے باعث اسکی حالت غیر ہونے پر ملزمان نبیلہ کو گوجرنوالاہسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اوجان کی بازی ہارگئی خاتون نبیلہ بی بی کے شوہر ندیم کے بطن سے پانچ بچے ہیں اور گیارہ سال قبل وہ اپنے پھوپھو زاد سے بیاہی گئی مقتولہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ مقتولہ کی نعش ضروری کاروائی کے بعد اس کے بھائی کے سپرد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں