گلگت(پریس ریلیز) AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی’ گلگت عارف حسین نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری پالیسی بیان میں کہا کہ چیف سیکریٹری کے احکامات پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے، شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بلدیہ عظمیٰ گلگت، ضلع کونسل گلگت اور لائن ڈیپارٹمنٹ دیگر اداروں کے اشتراک سے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے، چیف آفیسر بلدیہ مدثر عالم کے قیادت میں بلدیہ گلگت چوراہوں کی خوبصورتی، روڈز کے دونوں اطراف کی صفائی سمیت رنگ روغن کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ بلال ناصر کے نگرانی میں ضلع کونسل شہری حدود کے علاوہ گلگت کے مضافات پبلک مقامات، سیاحتی مرا کز سمیت یونین سطح پر صفائی مہم کے سلسلے میں کمپئن جاری ہے اسکے علاوہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھار ٹی ڈائریکٹر عبدالعزیز کی قیادت میں شہری حدود میں پبلک مقامات کی تزئیں و آرائش، پلوں کی خوبصورتی اور دیگر مارکیٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے برقی قمقموں سے سجا رہی ہے جوکہ ایک خوبصورت کاوش ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعمیرات کے جانب سے روڈ کے دنوں اطراف میں فٹ پاتھوں کی مرمت کے ساتھ دیواروں سے وال چاکنگ مٹانے کے ساتھ دیواروں کو پینٹ کی جارہی ہے اور روڈ پر زیبرا کراسنگ کے سلسلے میں نشاندہی کی جاری ہے جوکہ شہریوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب کے قیادت میں تعلیمی ادارے سکولوں کی ضروری مرمت کے ساتھ ارد گرد ماحول کو بہت بہتر بنارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جانب سے صفائی مہم کی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، جگہ جگہ صفائی مہم کیلئے سرکاری و این جی اوز اور محلہ جاتی رضاکار کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں صفائی وغیرہ کیلئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے انتظامیہ، این جی اوز، بوائے سکاوٹس، نگرل عمائدین کے جانب سے صفائی واک حوصلہ افزا اقدامات ہیں، صفائی نصف ایمان ہے کے نعرے تلے ذمہ دار شہریوں کے جانب سے ریلیوں اور صفائی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے عارف حسین نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر امیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کے باعث ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جانب سے صفائی کمپئن مہم توقع سے زیادہ کامیاب رہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں کے جانب سے صفائی کی بہتر صورتحال نے شہر کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ہے، امید ہے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں سرکاری و نجی ادارے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی اداروں سمیت این جی اوز کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
