گلگت ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نلتر جیسے سیاحتی اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقے کے مسائل کو فوری حل کئے جائیں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نلتر جیسے سیاحتی اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقے کے مسائل کو فوری حل کئے جائیں، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،نومل میں قائم غیر قانونی گاڑیوں کے اڈ ہ جات کو ختم کریں گے، نومل نلتر کے عمائدین، ضلع کونسل اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران سے مشاورت سے موزوں جگہ اڈے کی سہولت دی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز چیف آفیسران میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، سیکٹر مجسٹریٹس اور نومل اور نلتر کے عمائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،بالخصوص دور دراز اور مضافاتی علاقوں کے عوام کے درینہ مسائل حل کرکے گھر کے دہلیز پر سہولیات پہنچائیں، سیاحت کا موسم شروع ہوچکا ہے، بڑی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح نومل نلتر کا رخ کرتے ہیں، اس لئے سیاحتی و مضافاتی علاقہ نلتر کے درینہ مسائل کو باریک بینی سے دیکھاجارہا ہے، اور جلد ہی درینہ مسائل حل کر کے سیاحت کیلئے پرکشش بنائیں گے۔ بعد ازاں ایک اور نلتر کے زمینداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے کے آفیسران کو تاکید کیا کہ نلتر کے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والے واٹر چینلز کی مرمت کے ذریعے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے، زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اور پانی کی فراہمی کیلئے جاری کام کی رپورٹ پیش کی جائے۔ بعد ازاں سیکٹر مجسٹریٹ نے نومل نلتر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نومل، نلتر سے آئے ہوئے وفود کو یقین دہانی کرائی کی انکے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں