گلگت (پ ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا ایک اور انقلابی اقدام، شہر کے داخلی، خارجی اور شہر کے مختلف چوراہوں پر سیاحوں کی سہولت کیلئے QR بیسڈ پینا فلیکسز نصب کرادئے، مقامی و غیرمقامی سیاح اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، QR کوڈ کو سکین کرکے سب ڈویژن گلگت کے بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے گلگت سب ڈویژن کے سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور خوبصور ت مقامات کے حوالے سےQR کوڈ بیسڈ پینا فلیکسز نصب کردئے ہیں جوکہ گلگت بلتستان کی سیاحت کیلئے انقلابی اقدام کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے میڈیا کے لئے جاری بیان میں کہا کہ کی فروغ کیلئے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے کوششیں تیز کردی ہیں۔تاکہ مقامی و غیر مقامی سیاح گلگت کے تاریخی مقامات کی سیر و سیاحت کے ساتھ اچھے تاثرات لیکر اپنے شہروں اور علاقے کی طرف لوٹ سکیں۔
