گلگت (پ ر) گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ کے ملازمین نے حقوق کے تحفظ کیلئے ویلفیئر تنظیم بنالی،تنظیم 9 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ شہباز حیدر عبوری صدر، زاہد حسین جنرل سکریٹری ہونگے۔ جبکہ دیگر اراکین میں ذوالفقار احمد نائب صدر، رجب علی ڈپٹی سیکریٹری، بلبل افضل، وقار حسین ڈپٹی فنانس سیکریٹری، سعیداحمد آفس سیکریٹری ہونگے اور ترجمان کے فرائض مظہر مغل انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے سپریم کونسل کے چیئرمین ڈپٹی ڈائریکٹر خدا آمان نے یہاں اہم اجلاس کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کے مستقل، کنٹریکٹ اور کنٹی جینسی ملازمین پر مشتمل اہم اجلاس کے موقع پر باقاعدہ یونین کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے عبوری کابینہ کا بھی اعلان کردیا، عبوری کابینہ فلحال 9 ممبران پرمشتمل ہوگی، عبوری کابینہ کا اہم مقصدپہلے مرحلے میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کو سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کرواناہے رجسٹریشن کے بعد تنظیم کا باقاعدہ الیکشن منعقد کرکے مستقل صدر اور کابینہ تشکیل دینا ہے یونین کا مقصد ادارے کے مجموعی مفاد کا دفاع، ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں، اور دیگر اہم معاملات کے لئے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ کاری مضبوط بنانا ہے اور یونین کا مقصد پبلک سرونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ کونسلات کے ملازمین کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ بعدازاں اجلاس کے موقع پر عبوری کابینہ کے ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کو وقت کیضرورت قراردیا۔ لوکل کونسلات کے نمائندہ تنظیم کی عدم موجودگی سے ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اجلاس کے بعد ترجمان مظہر مغل نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ تنظیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لوکل گورنمنٹ کے اصل روح کے مطابق خدمات کو یقینی بنانے کیلئے ممدو معاون ثابت ہوسکے، تنظیم کا قیام لوکل گورنمنٹ کے 1500 ملازمین کے حقوق کیلئے ہر اول دستے کے طور پر قانونی طور پر کام کرنا ہے نمائندہ تنظیم نہ ہونے سے لوکل کونسلات کے ملازمین بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں، آج بھی 1979 کی پوزیشن میں کھڑے ہیں۔ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم عملی اقدامات کرے گی
