نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے چار سنبھال لیا،

Spread the love

گلگت (پ ر) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے چار سنبھال لیا، ڈپٹی سیکریٹری و سابقہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے گلگتی ٹوپی پہناکر نیک خواہشات کے ساتھ AC آفس کا چارج حوالہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت فلائیٹ لیفٹنٹ(ر) محمد اویس نے اے سی گلگت کا چارج سنبھال لیا اور باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔ اس سے قبل آفس پہنچنے پر سابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے تحصیل آفس کے سٹا ف ہمراہ خوش آمدید کہا کہ اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت تعیناتی پر مبارک باد دی۔ اور دفتری امور کے سلسلے میں آگاہ کرتے ہوئے ہنڈنگ ٹیکنگ کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر گلگت و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کا چارج دے دیا۔ AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت فلائٹ لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے مختصرا پیغام میں کہا کہ جو زمہ داری ملی ہے احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کرونگا، عوام کی خدمت ہی ہمار ا اولین مقصد ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے سابقہ اقداما ت جاری رہیں گی، گرانفرشوں، خو دساختہ مہنگائی کرنے والوں، تجاوزات کی خلاف ورزی کرنے والوں، اور دفتری امور میں غفلت بھرتنے پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ اے سی آفس سائلین کیلئے کھلی رہے گی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ سائلین بلا روک ٹوک اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کے قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ یا د رہے اس سے قبل محمد اویس دنیور کے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں