ساہیوال( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہائی سٹریٹ سیوریج لائن کی ترجیحی بنیادوں پر مکمل صفائی کی ہدایت کر دی، پسپ پروگرام کے تحت سڑک کی کارپٹنگ کے دوران مشن چوک پر مین ہولز اسفالٹ سے بند ہو چکے ہیں، مین ہولز کی بندش سے تمام کمرشل ایریاز میں سیوریج کی نکاسی متاثر ہورہی ہے، چیف آفیسر کا موقف، کارپوریشن اور پسپ حکام مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر مسئلے کا مستقل حل نکالیں، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر علی خان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے فرید ٹاؤن روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے کام میں تیزی لانے اور ساتھ ساتھ سڑک کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جب تک تمام سڑک مرمت نہ ہو جائے کالج روڈ پر کام شروع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کمپری ہنسو سکول چوک کی ری ماڈلنگ کرنے اور اسے ٹریفک مینجمنٹ کے مطابق بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مئی کے مقابلے میں موجودہ ماہ کے دوران پسپ کی طرف سے نصف پراگریس کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور تمام جگہوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کارپوریشن کی طرف سے دوکانوں کے کرائے کی وصولی کے کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے