ساہیوال:چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں قیام امن کے حوالہ سے ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر کی منتظمین جلوس و مجالس اور لائسنس داران سے میٹنگ ۔میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ایس ڈی پی او ز ضلع ہذا اور ایس ایچ او ز ضلع ہذا نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر نے شرکاء کو محکمہ داخلہ پنجاب کی سکیورٹی گائیڈ لائنز بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ ملکی امن و سلامتی پہلی ترجیح ہے سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر نے منتظمین اور لائسنس داران کے مسائل کو بھی سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ میٹنگ کے شرکاء نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا
