گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ چھاپہ مارٹیم کا گرانفرشوں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد دکانداروں پر جرمانے،ادرکئی تاجروں کو نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹس عبدالروف، محمد طاہر، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمرا ہ شہر کے مختلف بازارو ں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا۔ اس موقع پر خود ساختہ مہنگائی، زائد منافع خوری، سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے اور وزن میں کمی کرنے والے نان بائیوں کو نصف درجن سے زائد نان بائیوں پرجرمانے کئے۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے عو ام کے نام پیغام میں کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف اپنی شکایات الفا کنٹرول نمبر 05811-920724 پر درج کرائیں اور اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہے
(