گلگت (پریس ریلیز) محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جدید سہولیات پر مشتمل نیا کنٹرول قائم کردیا۔ کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر خود کنٹرول روم کی نگرانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیچر کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایت اور تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت میں نیا الفا کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس نئے قائم کردہ کنٹرول روم کا افتتاح سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد اویس عباسی نے ڈپٹی کمشنر کو کنٹرول روم کی خصوصیات اور کردار کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ یہ کنٹرول روم ضلعی سطح کی سرگرمیوں، ہنگامی اور روٹین ڈیوٹیز کو منظم کرنے، اور بالخصوص محرم و دیگر اہم دنوں میں نگرانی اور مختلف سرکاری اداروں سے رابطے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ کنٹرول روم میں مواصلاتی آلات انسٹال کیے گئے ہیں، جو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور رینجرز، کنٹرول روم سے براہ راست رابطے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں مجسٹریٹس اور دیگر عملے کے موثر کام کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا ایک جامع طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔الفا کنٹرول روم تمام سال چوبیس گھنٹے ایکٹو رہے گا اور قیمتوں پر قابو پانے، انسداد تجاوزات، جی بی ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صفائی ستھرائی اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی اور عام عوام اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس اقدام کو سراہا اور کنٹرول روم کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ کنٹرول روم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں میں ڈیش بورڈز اور ڈیجیٹل سیٹ اپ کی تنصیب، الفا کنٹرول روم کو سیف سٹی کیمروں کی فیڈز کے ساتھ جوڑنا، اور کنٹرول روم کو GIS اور نقشہ جات سے لیس کرنا اور ریونیو ایڈمنسٹریشن کو سپورٹ کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں، کنٹرول روم صحت، تعلیم، ویسٹ مینجمنٹ، میونسپل کے کاموں کے ساتھ ساتھ نگرانی اور رپورٹنگ سمیت مختلف کاموں میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے