گلگت ضلعی انتظامیہ کی مداخلت شہرسے دو درجن سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو علاقہ بدر کیا گیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کی مداخلت شہرسے دو درجن سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو علاقہ بدر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ فرسٹ کلاس محمد عاطف اللہ کے نگرانی میں اتوار کے روز بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ نے ایم سی فورس کے جوانوں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے 26 مرد و خواتین بھکاریوں کو پکڑ کر تحصیل آفس مجسٹریٹ کی عدالت پہنچادیا، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے بھکاریوں کو علاقہ بدر ی کے احکامات دیتے ہوئے فوری طور پر گلگت سے روانہ کرنے کیلئے بلڈنگ انسپکٹر کو احکامات دئے۔ اس طرح میر جملہ نے تمام پیشہ ور بھکاریوں کو علاد بدر کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو رپورٹ کردی۔ واضح رہے پیشہ ورانہ بھکاریوں کوگلگت میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد ہے مزکورہ کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں