گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری محرم الحرام کے سلسلے میں محرم SOPs پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جارہا ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری محرم الحرام کے سلسلے میں محرم SOPs پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے پولیس پیرا ملٹری فورسز ہائی الرٹ ہے سیکٹر مجسٹریٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ چوکس ڈیوٹی پر معمور ہے جبکہ 7محرم سے لیکر عاشورہ محرم الحرام تک حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں شہر کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن و آمان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں علما ئے کرام کا تعاون مثالی ہے جبکہ محلہ جاتی ماتمی انجمنیں بھی مثبت کردار کررہی ہیں اور بوائے سکاوٹس رضاکارانہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں جو کہ مستحسن اقدام ہے اتوار کے روز انہوں نے سکوار امام بارگاہ، جلوس و علم برآمدگی کابھی معائینہ کیا، وہا ں نگرل قدیم امام بارگا ہ میں علم و جلوس عزا اور منعقدہ مجلس کا بھی معائینہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے محلہ جاتی ماتمی انجمن کے صدر و مرکزی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ عمائدین نگرل، قزلباش محلہ، سکوار نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر گلگت لیفٹنٹ() محمد اویس کا شکریہ ادا کیا اور بہترین انتظامات پر اعتمادکا اظہار کیا۔ صد ر انجمن امامیہ حیدریہ نگرل شاہد حسین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بہترین حفاظتی انتظامات پرڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس اور ایس ایس پی محمد ایاز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کہ انہوں نے جب سے محرم شروع ہوا ہے تک سے اب تک بہترین انتظامات کئے امید ہے عاشورہ مرکزی جلوس کے اختتام تک یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ محرم سکیورٹی شیڈول پر عملدرآمد کیلئے ہمہوقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں