ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے سیاحتی مقام شوٹی کارگاہ پل کے ساتھ تاریخی مقام بدھا (یچھنی) کا مجمسہ نصب کردیا

Spread the love

گلگت (پریس ریلیز) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے سیاحتی مقام شوٹی کارگاہ پل کے ساتھ تاریخی مقام بدھا (یچھنی) کا مجمسہ نصب کردیا۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بدھا (یہچھنی) کے مجسمہ نصب کرنے کے موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ مدثر عالم، انتظامی آفیسران میثم عباس، غلام حیدر ایڈوکیٹ،ٹاون انجینئر بلدیہ سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے بدھ کے روز مجسمہ نصب کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے AC/ ایڈمسنٹریٹر لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے تاریخی اہمیت کے حامل سیاحتی مقام پر بلدیہ عظمیٰ گلگت نے بدھے کا مجسمہ نصب کردیا ہے امید ہے مقامی سیاحت پہ مثبت اثرات مرتب ہونگے، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بننے کے ساتھ گلگت بلتستان کی قدیم ثقافت کو اجاگر ہونے میں مدد ملے گی اور گلگت شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے شوٹی اور کارگاہ کے عوام سے کہا کہ اپنے کلچر، رسم و رواج کا حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اسکی ترویج کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرنا چاہیے، گلگت کے سیاحتی مقام شوٹی اور کارگاہ کی اہمیت بدھا (یچھنی) کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملے گی۔ شوٹی اور کارگاہ کے عوام صفائی کو یقینی بنائیں گے بلکہ نصب مجسمہ کی حفاظت بھی کریں گے انہوں نے کہاکہ بدھا کو دیکھنے کیلئے جاپان، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، چائینہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت کا رخ کرتے ہیں بدھے کا مجسمہ بین الاقوامی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں