بچوں کو گلگت بلتستان کی آزادی کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوں اور کامیابیوں سے آگاہ ہونا چاہیے،مظہر مغل

Spread the love

گلگت (پریس ریلیز) انچارج بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری مظہر مغل نے کہا کہ سکول کے بچوں کو گلگت بلتستان کی آزادی کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوں اور کامیابیوں سے آگاہ ہونا چاہیے، یہ بچے ہمارا کل اور ہمارا مستقبل ہیں اور آج کے بچوں نے ہی کل کا حکمران بننا ہے اور ملک و خطے کی قیادت کرنی ہے۔ سکولوں کے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی کلاس کے بچوں کو گلگت کی قدیم لائبریری کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ اس تاریخی اہمیت کی حامل قدیم لائبریری سے واقفیت اور وہاں پر موجود ریکارڈز سے متعلق علم و واقفیت حاصل ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ہائی لینڈر پبلک سکول کے بچوں کا اپنی کلاس ٹیچر محترمہ انیسہ بیگم کی قیادت میں لائبریری کے دورہے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکول برمس کلاس 1 کے بچے میونسپل بڈولف ہاؤس لائبریری کے مطالعاتی دورے پرآئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور طلباء کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ہمارے بچو ں کو اپنے صوبے کی آزادی کے ہیروز کے کارناموں سے باخبر رہنا چاہئے۔بعدازاں بچوں نے ہیروز، حکمرانوں، خطے کے تاریخی اہمیت کے حامل تصویری گیلری، ریڈنگ روم، آئی ٹی لیب اور بکس گلیری کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ہائی لینڈر پبلک سکول کلاس ون کی ٹیچر محترمہ انسیہ بیگم نے لائبریری کو گلگت بلتستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور اسے علم کے متلاشی طلبا و طالبات کیلئے بہترین ذریعہ کہا۔ انہوں نے سکول کے بچوں کو تصویری گیلری، کمپیوٹر لیب، ریڈنگ روم اور بک گیلری کا بھی دورہ کرایا، بچے بہت خوش اور کتابوں میں دلچسپی لے رہے تھے۔ واضح رہے کہ بڈلف ہاؤس میونسپل ہاؤس لائبریری طلبہ کو پڑھنے والے طلبہ و طالبات، قارئین کتاب، تاریخ اور ریسرچ کرنے والے لکھاریوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔ جہاں روزانہ درجنوں طلبہ و طالبات حصول علم کیلئے لائبریری کی دی ہوئی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔بعد ازا ں انچارچ لائبریری نے میڈم انسیہ بیگم کو ان کے اس اقدام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے قدیم لائبریری کا دورہ کرایا، جوکہ ایک مستحسن اقدام ہے اور مجھے امید ہے کہ ہائی لینڈر پبلک سکول انتظامیہ اور ٹیچر کی طرح دیگر سکولوں کے اساتذہ بھی اپنے طلبا و طالبات کا لائبریری کا دورہ کرائیں گے تاکہ وہ لائبریری میں سجی کتابوں میں اپنے روشن مستقبل اور اپنے ہیروز کے قربانیوں سے آگا ہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں