گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر مستقل حل کے لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے TNVR میتھڈ کے ذریعے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن اور نیوٹرلائزیشن پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا جسے آنے والے ہفتوں میں عملدرآمد کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر جلد کام کا آغاز جلد کیاجائے گا تاکہ عوام الناس کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اور آوارہ کتوں کے مسئلے کا ہمدردانہ طریقے سے حل نکالنے میں مدد مل سکے گی ۔ اس طریقہ کار کے تحت آوارہ کتوں کو میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، این جی اوز، لایو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں کے ذریعے پکڑا جائے گا جس کے بعد انکی ویکسینیشن اور نیوٹرلائزیشن کی جائے گی تاکہ ریبیز کا خدشہ نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈپٹی ڈاٗریکٹر لائیو سٹاک، انیمل ہسبنڈری، ڈی ایف او، سی او ضلع کونسل، ڈبلیو ڈبلیو ایف، اے کے اے ایج، ڈبلیو ایج او، سی سی او میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی اولین ترجیح ہوتی ہے خطرناک اور باولے کتوں کی تلفی کیلئے زہر یا شوٹنگ سے ہی اب تک کئی آوارہ کتوں کو تلف کیا جاچکا ہے امید ہے ہم این جی اوز کے ذریعے ویکسی نیشن کے ذریعے نیوٹرالائیزیشن کی جائے گی تاکہ نقصان کا خدشہ کم سے کم ہو اور ریبیز سے ممکنہ پھیلاو کم ہوسکے۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کتوں کے شوٹنگ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے