گلگت (پ ر) میونسپل انسپکشن ٹیم کی کاروائی، ممنوعہ گھی کے 62 کاٹن ضبط، دکاندار کو 30 ہزار کا جرمانہ اور گھی کو کمپنی واپسی کا حکم، نہ کرنے کی صور ت میں دکاندار کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، مجسٹریٹ عبدالروف، میونسپل فورس کے جوانوں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کا کریک ڈاون، راجہ باز ار جنرل سٹور پر چھاپہ، ممنوعہ ڈالڑا افضل بناسپتی کے 62 کاٹن تحویل میں لئے گئے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار ہیڈ کواآرٹر میثم عباس نے اوپن ٹرائیل کے ذریعے دکاندار پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔جبکہ ممنوعہ گھی کو متعلقہ کمپنی کو واپس کرکے 24 گھنٹے کے اندار رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔ نہ کرنے کی صورت میں دکاندار کو 6 ماہ جیل کی سزا، جبکہ دکان کو ایک سا ل تک سیل کردی جائے گی۔ فیصلے پر فوری طور پر عملدروآمد کیا جائے۔ فیصلے سے متعلق ڈپٹی کمشنر،AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت اور SDPO سٹی گلگت کو بھی آگاہ رکردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے میونسپل چھاپہ مار ٹیم کی کامیاب کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روزانہ کے بنیادوں پر قانونی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی تیز ی لانے کی احکامات دیں، انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں کی جاتی ہیں، شہریوں کے صحت عامہ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، تجاوزات کیخلاف کاروائیاں سمیت انتظامی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے، عوامی شکایات الفا کنٹرول نمبر05811-920724 اور شکایات سیل نمبرات 03555555478 اور 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے۔ عوام کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے