جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام آج صنعت ذار سول لائنز جہلم میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا، ڈاکٹر عائشہ مرزا،فلک ناز سیٹھی اور فروا ذیشان سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اورڈاکٹر شاہد تنویر نےبریسٹ کینسر کے حوالے سے انتہائی سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری ایک خاموش قاتل ہے۔یہ مرض نہ صرف شادی شدہ عورتوں کو لاحق ہو جاتا ہے۔بلکہ غیر شادی شدہ اور نو عمر لڑکیاں بھی اس موذی اور جان لیوا مرض کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں۔انہوں نے اس بیماری کی تشخیص اور بچاؤ کے حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔ سیدہ شاہدہ شاہ نے اپنے اپنے ادارے ایم سی ڈبلیو اے کا تعارف کراتے ہوئے کہا۔کہ ایم سی ڈبلیو اے المرکزجہلم کا انتہائی فعال ادارہ ہے۔جو ہر ماہ اس ادارے کے ذیر اہتمام میڈیکل کیمپ اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا۔ کہ ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو صبح دس بجے گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں قرآن فہمی کلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس میں مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کی مشہور سکن سپشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا خواتین کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے نا صرف دینی تعلیمات سے روشناس کراتی ہیں ۔بلکہ خواتین کے جلدی امراض کا فری معائینہ کرتی اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ۔کہ ڈاکٹر عائشہ مرزا ،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹرشاہد تنویر اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا ہمارے ادارے کی اساس اور ہم سب کے لیئے باعثِ فخر ہیں۔ فلک ناز سیٹھی نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے تمام حاضرین کو بہترین مفید طبی مشورے دیئے ۔
آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے