جہلم شہر میں چنگ چی رکشوں، آٹو رکشوں،گاڑیوں،خوانچہ فروشوں اور رہڑی بانوں کا بےہنگم اژدہام

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) جہلم شہر کے بازاروں میں بڑی گاڑیوں ،چنگ چی رکشوں،خوانچہ فروشوں،رہڑی بانوں اور ٹھیلوں وغیرہ پر کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والوں کا اس قدر بے ہنگم قسم کا اژدہام ہوتا ہے۔کہ خریداری کرنے والوں کو بالخصوص خواتین کو اس بےہنگم اژدہام میں گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔رہی سہی کسر دکانوں کے سامنے لگے ہوئے غیر قانونی طور پر لگائے ہوئے سٹالز ہرگزرنے والے کے لیئے مزید مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔گزشتہ دنوں گورنمنٹ نے بڑی گاڑیوں،چنگ چی رکشوں اور کاروں وغیرہ کی روک تھام کیلئے بازاروں میں داخل ہونے والے راستوں پر بیریئرز وغیرہ لگا دیئے تھے۔تاکہ بازاروں میں گاڑیوں،رکشوں اور کاروں وغیرہ کے داخلے کو روکا جا سکے۔مگر یہ بیرئیرز ان گنت حادثات کا تو سبب بن رہے ہیں۔مگر بڑی گاڑیوں،کاروں،رکشوں،چنگ چی اور رہڑی بانوں کو نہیں روک پائے۔اور یہ اژدہام اسی طرح برقرار رہا۔یہ تصاویر چوک اہلحدیث مسجد چوک کی ہے۔جہاں پر چنگ چی،رہڑی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی اس حد تک بھیڑ ہے۔کہ خریداری کے لیئے آنے والوں کو بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بالخصوص خواتین کے لیئے تو خریدار کرنا بے حد دشوار ہو جاتا ہے۔اسی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کترے اور دیگر جرائم پیشہ افراد خریداری کے لیئے لوگوں کی جیبیں کاٹنے اور خواتین کے پرس چھیننے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔کہ بازاروں میں پولیس اہلکاروں کا گشت بڑھایا جائے۔اور بازاروں میں بڑی گاڑیوں،کاروں اور چنگ چی رکشوں کے علاوہ دکانوں کے سامنے لگے ہوئے غیر قانونی سٹالز وغیرہ پر پابندی عائد کی جائے ۔تاکہ خریداری کے لیئے آنے والوں خصوصاً خواتین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں