گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا اس مقصد کیلئے مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹرز پر مشتمل ٹیمیں روزانہ کے بنیاد پر کاروائی کریں گے۔میونسپل حدود میں ہونے والی کمرشل اور نجی تعمیرات پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، جبکہ فٹ پاتھوں تجاوزات ناقابل برداشت ہے شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون ہر حال میں جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے ٹاون انجینئر کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر بلڈنگ سیکشن کی کار کردگی سے آگاہ کریں، بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، میونسپل سیکٹروں پر توجہ دیں، جہاں جہاں تعمیرات ہورہی ہیں معائینہ کریں، مجسٹریٹس کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کے زمہ داروں کو فوری نوٹس دیں، اور نوٹس کو حتمی پائے تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ذمہداروں کے خلاف کاروائی میں مدد مل سکے گی،حکم عدولی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا، غیر قانونی تجاوزات اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف اپنی شکایات کو الفا کنٹرول پر اطلاع دیں، عوامی خدمت کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنرکے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے