ضلعی انتظامیہ کے احکامات جوتے کی نوک پر۔

Spread the love


جہلم (اختر شاہ عارف) تقریباً کچھ عرصہ قبل ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا۔جس میں بڑی گاڑیوں،ٹرالرزاور تعمیراتی سامان سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالیوں پر شہر کے آبادی والے علاقوں میں سے گزرنے پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں مخصوص راستوں سے گزرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ان احکامات پر کیئے گئے دستخطوں کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہو پائی تھی۔کہ ٹرالرزمافیا نے حسب معمول ان احکامات کو جوتے کی نوک پر مارتے ہوئے ان احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنا شروع کر دی۔اور بھاری گاڑیوں،ٹرالرز اور تعمیراتی سامان مثلاً اینٹوں،سیمنٹ،بجری،ریت اور سریا سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالیوں نے اپنے لیئے مخصوص کردہ راستوں کی بجائے شہری آبادیوں اور بارونق علاقوں سے گزرنا شروع کر دیا ۔جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام برے طریقے سے متاثر ہو رہا ہے۔ذیر نظر تصاویر جہلم شہر کے مرکزی قبرستان کے بارونق اور پر ہجوم چوک کی ہے۔جہاں قریب ترین سکول،ہوٹلوں،اشیائے خوردونوش کی دکانوں اور مساجد کی وجہ سے لوگوں اور دیگر ٹریفک کا ہمہ وقت ہجوم رہتا ہے۔اس کے علاوہ قبرستان میں اپنے مرحومین کی قبروں پر آنے والوں کا بھی ہر وقت تانتا بندھا رہتا ہے۔ذیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔کہ ایک بڑا آئل ٹینکر بالکل مرکزی قبرستان چوک میں کھڑا ہے۔ٹریفک
پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گاڑیوں،چنگ چی رکشوں،کاروں اور موٹر سائیکلوں کی اس قدر بھیڑ ہے۔کہ پیدل چلنا مشکل ہے۔اور اس آئل ٹینکر کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ ہر گزرنے والے کو انتہائی مشکل پیش آ رہی ہے۔یہاں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔کہ ضلعی انتظامیہ اس ٹریفک مافیا کے سامنے اس قدر بے بس کیوں ہے۔کہ اپنے احکامات کی یوں کھلم کھلا خلاف ورزی پر بالکل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہوئی ہے۔ایک سروے کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بتایا۔کہ ان بھاری گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں وغیرہ کے یوں آبادی والے علاقوں سے غیر محتاط اناز سے گزرنے اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے باعث نہ صرف ٹریفک کے نظام میں خلل آرہا ہے۔بلکہ کئی حادثات کا سبب بھی بن رہا ہے۔جس سے انسانی جانوں کا ضیاں بھی ہو رہا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔کہ وہ اپنے احکامات پر سختی سے عمل کرواتے ہوئے فی الفور بھاری گاڑیوں،ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرالرز وغیرہ کا آبادی والے علاقوں میں سے گزرنے پر پابندی عائد کریں اور انہیں اس بات کا پابند کریں کہ وہ اپنے مختص کردہ راستوں سے ہی گزریں۔ساتھ ہی ٹریفک پولیس کو بھی حکم دیا جائے۔کہ وہ ان احکاماتِ پر سختی سے عمل کروائیں۔اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں