لندن۔ عارف چودھری
جنوبی ایشیائی کاروباری خواتین کے درمیان باہمی روابط استوار کرنے بارے متحرک سماجی خاتون اور فاؤنڈر آف لیڈنگ وومن ان بزنس نورین شہزاد نے ڈوکن فیلڈ ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا۔ مئیر tameside کونسل بٹی افیلک ۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار -کونسلر نائلہ شریف ، سابق کونسلر یاسمین طور -سابق مئیر کونسلر تفہین شریف -انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ -سمیرا جی -ڈپٹی لیڈر کونسلر اینڈریو میکلینر -کمیونٹی لیڈر نگہت بانو اعوان -چیف ایگزیگٹیو سی ایم ایم فرزانہ افضل -عالیہ -ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین -سیما باجی -رضیہ چودھری -ناہید اقبال -صابرہ ناہید چودھری – سمیرا اشرف -سجاد رحمان و دیگر مرد خواتین کی شرکت ۔ میوزک کا تڑوا بھی لگایا گیا -اور ہیر رانجھا کی ٹیم نے مختصر سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا -اس موقع پر فاؤنڈر آف لیڈنگ وومن ان بزنس میزبان نورین شہزاد کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد کاروبار کرنے والی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیں مفید معلومات سے آگاہی دینا ہے اور اگر انہیں کاروبار کرنے میں دشواری پیش آتی ہے تو انہیں مختلف ورکشاپ میں بھیج کر اس قابل بنایا جائے۔ مئیر کونسلر بٹی افیلک نے کہا کہ اس طرح پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین کو کاروبار میں طاقتور بنانا ہے تاکہ وہ آزادانہ اپنی زندگی گزار سکیں اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط سے مذید آگے بڑھا جائے۔سابق کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے آجکا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سابق مئیر کونسلر تفہین شریف اور کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ ایشیائی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہنر مند ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں خواتین گھر بیٹھ کر بھی کئ ایک کاروبار کر سکتی ہیں اسی لیے انکے درمیان باہمی روابط مضبوط کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ کمیونٹی راہنما سمیرا جی اور کا کہنا تھا کہ ہم کاروبارِ سے منسلک ایشیائی خواتین کی مدد اور راہنمائی کرتی ہیں ۔چیف ایگزیگٹیو سی ایم ایم فرزانہ افضل اور انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ نے آج کے پروگرام کو یاد گار قرار دیا -ڈپٹی لیڈر کونسلر اینڈریو اور ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین کا کہنا تھا ایسے پروگرام تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئے -اس سے خواتین کو نئے بزنس کرنے میں راہنمائ ملتی ھے -کاروباری اور سماجی شخصیت نگہت بانو اعوان اور عالیہ اور پروگرام میں شریک دیگر خواتین نے بھی پروگرام کو مفید قرار دیا ۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع نیو لاھوری گرل اینڈ توا کے چیف ایگزیگٹیو چودھری عرفان کے پکے ھوئے کھانوں سے کی گئ
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے