وزیرآباد(نا مہ نگار) رب کریم اپنی مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو اپنے لطف وکرم سے نواز کر انکی دنیاوی واخروی زندگی کو کامیاب وکامران فرمادیتے ہیں۔فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت اورفلاحی کاموں کے ذریعے حکومتی معاونت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ پاک ویلفیئر ہسپتال سوہدر ہ غریب ومستحق افراد کو مفت سہولیات فراہم کرکے ایک عظیم کام سرانجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف معالج ڈاکٹر خرم لطیف نے پاک بلڈ ویلفیئر سوسائٹی اور ثریا افتخارٹرسٹ کے زیر اہتمام پاک ویلفیئر ہسپتال سوہدرہ میں فری ای این ٹی میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی نجیب اللہ ملک،صدر محمد فاروق منہاس،میاں مدثر نذیر سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے۔حاجی نجیب اللہ ملک نے کہا کہ رفاہی اداروں کے کاموں کومورخ تاریخ کا حصہ بناکر آنیوالوں کو ترغیب اوران میں خدمت کا جذبہ موجزن کرتا ہے۔ فلا حی کام کرنے والے اورمخلوق خدا کوعلا ج ومعالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں ایسے افراداورادارے رفاہی کاموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے