پاکستان اور پیپلزپارٹی کا رشتہ روح وجسم کی مانند ہے،ر چوہدری ساجد گوندل

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پاکستان اور پیپلزپارٹی کا رشتہ روح وجسم کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری ساجد گوندل نےاردو گلوبل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو کی آّئین وقانون کی حکمرانی،جمہوریت کے استحکام،دہشت گردی کا خاتمہ،لاقانونیت،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد قابل تحسین ہے،پیپلزپارٹی کا پودا جو کئی دہائیوں پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لگایا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے،پاکستان کی پوری دنیا میں اہمیت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے،ہم سب کٹھن سفر طے کرکے ایک ساتھ یہاں کھڑے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبوں کو با اختیار بنایا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار سابق پی ٹی آئی حکمران ہیں، بلاول بھٹو زرداری شہداء کے وارث اور غریب عوام کے حقیقی ترجمان ہیں۔پیپلز پارٹی متوسط طبقہ اور غریب مزدوروں اور ہاریوں کے دلوں میں بستی ہے آصف علی زرداری جیسی زیرک شخصیت پیپلز پارٹی اور سیاست کا فخر ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا دیا ساجد گوندل نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ بحرانوں سے نبرد آزما رہی اور ملک کو مشکلات سے باہر لے کر آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں