سانحہ آرمی پبلک سکول دس سال گزر جانے کے باوجود بھی زخم آج بھی تازہ ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سانحہ آرمی پبلک سکول دس سال گزر جانے کے باوجود بھی زخم آج بھی تازہ ہیں،16دسمبر2014میں آرمی پبلک سکول پشاور میں سفاک دہشت گردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا حملے میں طلباء سمیت 147افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین آج بھی اپنوں بچوں کو یاد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل دار ارقم سکول الہ آباد میڈم آسیہ صابر بٹ نے منعقدہ تقریب میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت اس سا نحے اور ان معصوم بچوں کی جدائی کا صدمہ مٹا نہیں سکتا،شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے یکجا کیا،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس موقع پر طلباء وطالبات نے شہداء اے پی ایس کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں