وزیرآباد(نامہ نگار) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ صدر کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار ایک کلو چالیس گرام ہیروئن اور 520گرام چرس برآمد۔ اے ایس پی حسن بلال کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر کے سب انسپکٹر سمیع اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عامر عباس سکنہ الہ آباد سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں حسن جمشید سکنہ الہ آباد کو مشکوک جان کر روکا تو اس سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم۔کو گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی بلال خان نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا معاشرے میں نوجوانوں کو بے راہ روی اور منشیات کی لعنت میں مبتلا کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے سب انسپکٹر سمیع اللہ اور انکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسی لگن سے کام کرنے کی ہدایات دی۔
