وزیرآباد (طارق جاوید ملک) پولیس کی حراست سے ڈکیتی کے دو ملزمان فرار، ملزمان کچہری وزیرآباد سے فرار ہوئے، پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کے لئے دوڑیں لگ گئیں۔ تھانہ احمد نگر چٹھہ پولیس کے سب انسپکٹر افضل چیمہ و دیگرپولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈکیتی کے دو ملزمان گلفام اور امیر حمزہ جو 392 کے ملزمان تھے۔احمد نگر تھانہ سے راہداری پر کچہری وزیرآباد میں پولیس سیشن کورٹ وزیرآباد لے کر گئی ملزمان چالاکی سے پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گئے۔ تاحال انکی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف۔شہریوں نے بتایا کہ ڈکیت،چور گرفتار نہیں ہوتے اور جو گرفتار ہوتے ہیں وہ با آسانی پولیس کی حراست سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جو پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
