وزیرآباد(نامہ نگار) ڈکیتی و راہزنی کے 6 مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان کو عدالت سے پیشی کے موقع پر فرار کروانے کے جرم میں گرفتار سب انسپکٹر اور دو سپاہیوں کی عدالت سے ضمانت منظور ہو گئی وزیرآباد کے علاقہ تھانہ احمد نگر میں ہیڈ خانکی روڈ اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 6 مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان امیر حمزہ اور گلفام کو دو روز قبل جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں بطور راہداری پہنچانے سینٹرل جیل گوجرانوالہ پولیس سب انسپکٹر محمد افضل اور ان کے ہمراہ کانسٹیبلان محمد زمان اور محمد اسلم پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی کا ثبوت دیا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوے ملزمان پولیس ملازمین کو عدالت سول جج فضل الٰہی میں پیش کیا گیا جنہوں نے تینوں پولیس ملازمین ملزمان کی ضمانت منظور کر لی
