مقامی تاجر و کاروباری شخصیت کو نامعلوم شخص کی موبائل سے سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں ملزم موبائل فون کال پر مغلظات بکتا رہا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مقامی تاجر و کاروباری شخصیت کو نامعلوم شخص کی موبائل سے سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں ملزم موبائل فون کال پر مغلظات بکتا رہا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی وزیرآباد اندرون سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی موٹر سائیکل کمپنی کے شو روم کے مالک و معروف کاروباری شخصیت عثمان ریاض کو نامعلوم ملزم نے موبائل فون سے کال کی اور گالیاں نکالنے لگا ملزم کو منع کرنے پر وہ مزید طیش میں آگیا اور سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں دیتا رہا ملزم نے کاروباری شخصیت عثمان ریاض کو وزیرآباد سے کاروبار سمیٹ کر غائب ہو جانے کا کہا نامعلوم ملزم کی فون کال پر سنگین نتائج کی دھمکیوں اور مغلظات بکنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 25Dٹیلیگراف ایکٹ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں