ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)ساہیوال محکمہ پنجاب پولیس ساہیوال انسپکٹر اور اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر پرموٹ ہونے والے فرض شناس محنتی نڈر آفیسر ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی چوھدری اشرف گجر صاحب اور اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر پرموٹ ہونے والے محنتی پولیس آفیسر خالد نعیم کے ساتھ سنئیر صحافی راۓ قمر عباس بشیرا کھرل اور ثقلین خان کی ان کے آفس میں ملاقات پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی،ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی تعینات چوھدری اشرف گجر کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہچانا ہمارا مشن ہے۔جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کرلیں۔سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔قانون کا احترام کرنے والے شہریوں کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں۔ سماج دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔جرائم پیشہ عناصر پوری سوسائٹی کی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ان کا قلع قمع انتہائی ضروری ہوتا ہے۔قانون کا احترام کرنے والے شہریوں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں کو چاہیے کہ قانون کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔
