جہلم ( بلال رضا)
مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی بانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے؛تحصیل سوھاوہ کے علاقے ارنیال پھلاں پانی کا مجموعی طور پر 41واں فراہبی آب منصوبہ تھا جس کا افتتاح گزشتہ روز ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صاحبہ اور عبدالغفور چوہان نے کر دیا جبکہ منصوبے کی تا دیر کامیابی اور استحکام پاکستان کے لیے بھی، محمد عمر بٹ نے دعا فرمائی،
اس موقع پر گاؤں کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس کے علاوہ مقامی سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی جن میں ڈاکٹر شہزانہ صاحبہ نے بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی۔ اس ایک کنویں سے فراہمی آب منصوبے کے تحت گاؤں کی جامع مسجد اور تین جگہوں پر پینے کے پانی کے کنکشن لگائے گئے جس سے پورا گاؤں پینے کے پانی سے مستفید ھو گا
