جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام آج گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نیا محلہ جہلم میں صحت کے حوالے سے ایک آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیشہ کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے سکول کی طالبات اور ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ بدلتے موسم اور سردی کی شدت کے باعث اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں توالرجی اورانفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جو بعد ازاں سینے کی انفیکشن اورٹی بی سمیت بہت ساری موذی بیماریوں کا باعث بن جاتا ہے۔انہوں نے ان بیماریوں کے علاج اور ان سے بچاؤ کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے)کی جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے اپنے ادارے کا تعارف کراتے ہوئے کہا۔کہ ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام بہت سارے فلاحی کاموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔جس میں ہر بدھ وار کو دن ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ڈاکٹر عائشہ مرزا سکن سپیشلسٹ کی زیر نگرانی”قرآن فہمی کلاس”ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہر روز بعد از دوپہر دو بجے تا چار بجے اس ادارے کی زیر نگرانی ایم سی ایچ سنٹر میں ایک تربیت یافتہ لیڈی ڈاکٹر مریض خواتین اور بچوں کا فری معائینہ اور فری ادویات دیتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ الٹراساؤنڈ کی سہولت میسر ہوتی ہے
پروگرام کے اختتام پر سیدہ شاہدہ شاہ اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے سکول کی پرنسپل، تمام سٹاف اور بالخصوص سکول کونسل کی سر گرم ممبرکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیئے بھرپور تعاون کیا۔