تین روزہ اثریہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب، طلباء کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بہت سراہا

Spread the love

تیسرے روز اثریہ بوائز سکول جہلم اور منھاج بوائز سکول جہلم کے طلباء کے درمیان مختلف کھیلوں کے زبردست مقابلہ جات ہوئے

جہلم (بلال رضا کی رپورٹ) اثریہ سالانہ تین روزہ سپورٹس گالا 2024 کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات اور اثریہ کے طلباء کا منھاج سکول جہلم کے طلباء کے ساتھ مقابلہ جات، آخری روز شیشہ گراؤنڈ جسے اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کی جانب سے بہترین انداز میں ٹریک بناکر جھنڈے اور مختلف پینافلیکس لگا کر سپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کردیا گیا تھا میں زیر نگرانی محمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم منعقد ہوا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اثریہ سپورٹس گالا کے پہلے روز اثریہ کے طلباء کی کلاس وائز آٹھ کھیلیں جن میں آرم ریسلنگ، چئیر ونر، باسکٹ بال، نشانہ بازی، رنگ گول، بیلون گیم، رنگ بال اور پش آپس شامل ہیں کے مقابلہ جات ہوئے۔
دوسرے روز بھی کلاس وائز مزید سات کھیل دوڈ، بوری ریس، سپون ریس، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ تیسرے روز اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم اور منھاج ماڈل سکول جہلم کے طلباء کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دوڑ کے سنسنی خیز مقابلہ جات کے بعد چھ کھیلوں متینسےتین چار میں اثریہ اسکول کے طلباء نے سبقت حاصل کی۔
اثریہ بوائز سکول کے طلباء نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے کرکٹ، دوڑ اور رسہ کشی سیکنڈری لیول، رسہ کشی پرائمری لیول کی ٹرافی اپنے نام کیں جبکہ بیڈمنٹن اور فٹ بال کی ٹرافی منھاج سکول کے طلباء اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید اور ایڈمن بدر خورشید نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم کے طلباء منھاج ماڈل سکول جہلم کے پرنسپل محمد رضوان رشید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پرنسپل منھاج ماڈل سکول جہلم محمد رضوان رشید اور دیگر تمام شرکاء نے اسے شاندار کامیاب پروگرام اور اسے دوسرے اداروں کے لئے رول ماڈل قرار دیا۔ آخر میں اثریہ بوائز سکول جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید ، ایڈمن بدر خورشید، پرنسپل منھاج سکول رضوان رشید، اساتذہ کرام غلام مصطفی، رانا انوار، عبدالرزاق، عبدالرافع، احمد جلیل، محمد ادریس، عرفان اللہ، مستعجاب، ارسم، محبوب الہی ،محمد ذیشان اور محمد ابراش نے جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں