جہلم(بلال رضا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ کے پلیٹ فارم سے ایک اور چیرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کو آرڈینیشن حافظ زبیر یونس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس پر وقار تقریب میں چار خواتین کو سلائی مشینیں ، تین بچوں کو سائیکلیں ، چار بے روزگار خواتین کو روزگار کے لیے دکان کا مکمل سامان مہیا کیا گیا۔ اس کے علاوہ گرم کپڑے سویٹر جرسیاں جیکٹس اور 10 خواتین کو 10 گرم چادریں دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم عبدالغفور چوہان و دیگر کے اس کام کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اس سے قبل بھی خدمت خلق کے نمایاں کارنامے سرانجام دے چکی ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔اس پروگرام میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،مسرت سلطان اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے بھی شرکت کی۔
