صوبائی وزیربلدیات و لوکل گورنمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ذیشان رفیق کا سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ شاہد عباس جوتا اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کے ہمراہ وزیرآباد کا دورہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) صوبائی وزیربلدیات و لوکل گورنمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ذیشان رفیق کا سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ شاہد عباس جوتا اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کے ہمراہ وزیرآباد کا دورہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ چوہدری وقار چیمہ سینئر مینیجر ویسٹ مینجمنٹ شاہد بشیر،محمد عثمان، عقیل احمد،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار اور تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام کو چیک کیا اور ریلوے لائنوں کے ساتھ کوڑے اور جھاڑیوں کو ختم کرنے اور خالی پلاٹوں میں جمع شدہ کوڑا فوری اٹھانے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے کہا کہ محلوں کے باہر کوڑا دان رکھے جائیں اور شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کی جائے اس موقع پر صوبائی وزیر نے شہریوں کی شکایات بھی سنی جنہوں نے نالوں کی صفائی نہ ہونے اور سیوریج کے نظام کی ابتر صورتحال سمیت صفائی بارے شکایات کی تو اس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو فوری سیوریج اور نالوں کی صفائی پر کام کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات دیے۔صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور گرین بیلٹس پر بہترین کام کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ویسٹ مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر کی گلیاں محلے بھی اسی طرح صاف ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ سڑکوں اور شاہراہوں کی طرح پورے شہر کو صاف ستھرا بنائے اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں میں صفائی کے معاملات بہتر ہو جائیں گے جس پر وزیربلدیات و لوکل گورنمنٹ میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پورے شہر کو زیرو ویسٹ پر لایا جائے۔(فوٹو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں