وکیل کے لئے علم و ادب سے وابستگی اور مطالعہ کی عادت شرط اول ہے،عمران عصمت چوہدری

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وکیل کے لئے علم و ادب سے وابستگی اور مطالعہ کی عادت شرط اول ہے علیحدہ سٹڈی روم یا چیمبر میں کتاب بینی کے لیے ایک حصہ وقف کرنا وکالت میں نکھار کا سبب بنتا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر قانون دان چوہدری محمد اعجاز پرویا نے معروف قانون دان عمران عصمت چوہدری ایسوسی ایٹس لاء چیمبر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء چوہدری مستنصر علی گوندل، ذیشان چٹھہ،عمر گوندل افتخار احمد چوہان،مرزا ظہیر انجم بیگ، لیاقت قریشی،لقمان باگڑی،عدنان کھرل و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایک وکیل کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ اپنے مطالعہ کا معمول بنائے، چاہے وہ قانون کی بنیادی کتابیں ہوں، نئے عدالتی فیصلے، یا مخصوص مقدمات پر لکھے گئے مضامین۔ مسلسل مطالعہ نہ صرف اُس کی قانونی فہم کو بہتر بناتا ہے بلکہ اُسے اپنے مؤکل کے مسائل کو حل کروانے میں معاون بنتا ہے انہوں نے عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ اور ان کے ایسوسی ایٹس کو شہر کے وسط میں نئے چیمبر کی مبارکباد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ عمران عصمت چوہدری ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء میں شامل ہیں جو وکلاء میں ایک نمایاں مقام و وقار رکھتے ہیں اس موقع پر عمران عصمت چوہدری و ایسوسی ایٹس نے چوہدری اعجاز پرویا اور ذیشان اقبال چٹھہ کی بار کے الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں