ہڑپہ یونین کونسل نمبر 37 میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام خان بلوچ کے احکامات پرپنجاب سوشیو اکنامک رجسڑی کے تحت 200سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل

Spread the love

ہڑپہ یونین کونسل نمبر 37 میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام خان بلوچ کے احکامات پرپنجاب سوشیو اکنامک رجسڑی کے تحت 200سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔سیکٹرری یونین کونسل لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو حکومت کے فلاحی منصوبوں سے براہ راست مستفید ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پسماندہ طبقات کی معاشی و سماجی بہبود کے متعدد پروگرام چلا رہی ہے۔
زیو ر تعلیم پروگرام کا مقصد چھٹی سے دسویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظائف کے ذریعے روشن مستقبل کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرناہے ،اس پروگرام کی بدولت طالبات کی تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا۔تعلیم سے ناصرف ان بچیوں کا روشن مستقبل جڑا ہے بلکہ انہوں نے ہی آگے چل کر نسلوں کا کل سنوارنا ہے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے مستحق لوگوں کی جلد سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی جارہی ہے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ کوئی مستحق خاندان رجسٹریشن کروانے سے رہ نہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں