وزیرآباد(طارق جاوید ملک) زمیندار کے ڈیرہ پر جانوروں کے بھوسہ کو آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کا بھوسہ آگ کی نذر،1122 فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش رائیگاں، ریسیکیو فائر بریگیڈ کی تنہا گاڑی میں آگ بجھانے کا انتظام نامکمل تھا پانی بھی انتہائی کم اور کال کرنے کے باوجود ایک گاڑی کو آگ پر قابو پانے کے لیے بھیجا گیا زمیندار سراپا احتجاج جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے انتظامیہ کی بے حسی کی مذمت وزیرآباد کے علاقہ وائیانوالی میں مقامی زمیندار رفاقت علی طور کے ڈیرہ پر مال مویشیوں کے لیے بھوسہ سٹور کرنے والے گودام میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے مالیت کا بھوسہ اور کھل جل کر راکھ بن گئی زمیندار نے صحافیوں کو بتایا کہ بھوسہ کو لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسیکیو 1122 کے دفتر میں کال کی فائر بریگیڈ کی جانب سے صرف ایک گاڑی بھیجی گئی جو آگ پر قابو پانے میں ناکام رہی اہلکار نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک ہی گاڑی موجود ھے اور پانی بھی ٹینک میں مکمل نہ تھا ریسیکیو اہلکار تھوڑا تھوڑا پانی استعمال کرتے رہے استفسار پر زمیندار کو کہا گیا کہ پانی کم ہے اور دور سے بھر کر لانا پڑے گا جس کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک جائے گی نامکمل ریسیکیو آپریشن کی وجہ سے بھوسہ خاکستر ہو گیا جس پر زمیندار اور مقامی معاونت کرنے والے افراد شکوہ کناں رہے جماعت اسلامی کے امیر ناصر محمود کلیر نے انتظامیہ کی جانب سے نامکمل ریسیکیو انتظامات پر مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حادثاتی یا ہنگامی حالات میں نپٹنے کا سامان ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور حادثہ کے پیش نظر عملہ و گاڑیوں کو جائے حادثات پر روانہ کیا جائے نامکمل آپریشن سے ایک تو حادثہ کاشکار فرد نقصان کروا بیٹھتا ہے دوسرا جو ریسکیو حکام کی ڈیوٹی ہوتی ہے اس پر بھی عمل نہیں ہو پاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
