وزیرآباد(نا مہ نگار) صحافی گوھر عمران ڈار،عدنان ڈار کے بہنوئی،حمزہ ندیم،احمد ندیم کے والد حاجی ندیم عزیز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات منتخب نمائندوں،وکلاء،صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف اور دسویں ختم پاک مورخہ25دسمبر بروز بدھ بعد نماز ظہر دوپہر 2بجے جامع مسجد غوثیہ چیمہ کالونی سیالکوٹ روڈ میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی
