خوش الحانی عطیہ خدا وندی ہے،قرآن کریم کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے اور خوش الحانی سے دل کو فرحت اور روح کو تسکین ملتی ہے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک)خوش الحانی عطیہ خدا وندی ہے،قرآن کریم کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے اور خوش الحانی سے دل کو فرحت اور روح کو تسکین ملتی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو دارارقم اسکولز عمران مرزا و ریجنل ڈائریکٹر صابر حسین بٹ نے مقابلہ حسن قرآت و نعت میں خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ قران کریم کی تعلیم ہماری نسلوں کی بھلائی کا سبب اور صدقہ جاریہ ہے خوش بخت ہیں وہ لوگ جو قران کریم سے متمسک ہیں اور کتاب اللہ کو ہادی سمجھتے ہیں بلاشبہ یہ ہدایت دیتی ہے متقیوں کو اور صاحبان ایمان کو وہ دار ارقم اسکولز گوجرانوالہ گروپ سی ریجن کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت و نعت میں خطاب کر رہے تھے مقابلہ حسن قرآت و نعت میں 80 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ قرآن کریم کی تلاوت کے خوبصورت انداز سے قاریان قرآن نے پروگرام کی رونق دوبالا کر دی ججز کے فرائض قاری فیصل امجد،قاری طاہر عبدالحق،قاری احسن و قاری عبداللہ نے ادا کیے پروگرام میں میزبان قاری عزیر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ عبد السبحان،ابوبکر صدیق،عبدالرقیب،عثمان غنی،عبدالہادی،احمد علی،فضیل حسن،عبد اللہ گوہر،محمد متین،احمد مدثر،عنیزہ عمران،زرواہ رضوان،حوا ارشد،وثقی جاوید،کشف فاطمہ،مینال قیصر کے ناموں کے اعلانات کیے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی پنجاب کے سلسلہ میں لاہور کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں