ترکیہ میں ایک فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہونے پر اظہار افسوس۔عمارہ خان

Spread the love

اللہ تبارک وتعالی ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)ترکیہ کی ایک فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس مین عمارہ خان نے اپنے بیان میں کہا فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے افراد کی ہلاک پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتی ہوں انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ہلاک افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو صحتیابی نصیب فرمائے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں