دہشتگردوں کے چار اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذائع
پکتیکا(انٹرنیشنل ڈیسک)پکتیکا صوبے میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کامیابی۔ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں کے چار اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں شیر زمان عرف مخلص یار، ابو حمزہ، اختر محمد عرف خلیل، اور میڈیا ماہر شعیب اقبال کے مراکز شامل ہیں۔یہ حملے نہایت مہارت سے انجام دیے گئے، جہاں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ دہشتگردی کے یہ مراکز تباہ ہو چکے ہیں اور متعدد خوارج اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔