قائد کی جدوجہد کا سفر محنت اور لگن کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا قائد و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ایک سیاسی جدو جہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدلا، قائد کے وژن، عزم اور استقلال کی بدولت مسلمانوں کو آزاد وطن میسر ہوا۔انہوں نے کہا کہ نازک ترین دور میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت ان کی غیر معمولی صلاحتیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اتحاد، انصاف اور مساوات پر یقین رکھتے تھے۔ انکی انتھک محنت کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کا سفر محنت اور لگن کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے محنت کریں۔