وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ،ڈائیلسز سنٹر کا معائنہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ،ممبر نیشنل ایڈوائزری کونسل کوریا سی ای او روڈالہ گروپ آف کمپنیز محمد فیصل چیمہ،ناصر محمود اللہ والے،محمد اکبر بٹ،محمد اسلم جتالہ،مبشر احمد ودیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام ڈائیلسز یونٹ کا وزٹ کیا اور انتہائی اچھے انتظامات کو قابل تحسین قرار دیا،نوید احمد نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کے کام خالق کائنات کی رحمتوں برکتوں کے نزول کا باعث بنتے ہیں فی زمانہ غریب ومستحق افراد کو صحت مندانہ ماحول کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کنے میں فلاحی تنظیمیں فعال کردار ادا کررہی ہیں انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تحصیل لیول پر انسانی خدمت کے پراجیکٹس اپنی مثال آپ ہیں انکے کاموں کی جتنی بھی تعریف کی کم ہے انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹس اور کام دوسرے علاقوں کی تنظیموں کے لئے رول ماڈل ہیں، انجمن بہبودی مریضاں جیسے انسان دوست ادارے اپنی مدد پ کے تحت فلاح انسانیت کے کام سرانجام دے رہے ہیں ایسے ادارے حکومتی اقدامات کی معاونت میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔ممبر نیشنل ایڈوائزری کمیٹی کوریا محمد فیصل چیمہ آف روڈالہ نے انجمن بہبودی مریضاں کو تقریباً ایک روڑ دس لاکھ روپے مالیت کی ایک ایمبولینس عطیہ کرنے کا عندیہ دیا ایمبولینس میں مریضوں کے لئے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فیصل چیمہ کو ایمبولینس عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جن کو اللہ رب العزت کی رضا حاصل ہو جاتی ہے وہی کامیابی پاکر معاشرے اور دنیا میں سربلندی پاتے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
