وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی وزیرآباد آمد، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سنیئر نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی وزیرآباد آمد، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سنیئر نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کرپٹ عناصر کے لیے اینٹی کرپشن کاروائی کرتی ہے ریلوے سفر میں اگر کوئی جرم کرے تو ریلوے پولیس کاروائی کرتی ہے بڑی کرپشن کرنے والے کے خلاف نیب کاروائی کرتی ہے تو پھر ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس پر اعتراض کیوں یہ سمجھ سے باہر ہے وہ مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدرچوہدری مستنصر علی گوندل،سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ،بیرسٹر عمر گوندل،چوہدری وقاص گوندل،چوہدری حسن گوندل، مسلم لیگی راہنما عنصر محمود سندھو،ضیاء اللہ چیمہ،اعجاز پرویا کے ہمراہ وزیرآباد میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ کے صاحبزادے ڈاکٹر حیدر علی گوندل کی شادی پر مبارکباد دینے آیا ہوں شادی پر مصروف تھا نہیں آ سکا۔ اس موقع پرسٹی صدر مسلم لیگ (ن) میر ماجد علی سالار،جنرل سیکرٹری عبدالرحمن چوہدری،وکلاء اعجازاحمد پرویا،جمشید سلطان گھمن،افتخار احمد چوہان،نبیل احمد چیمہ،مزا ظہیر انجم بیگ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،سابق کونسلر افتخار احمد بٹ،صدر مسلم لیگ (ن) کویت مہر توقیر عباس،الطاف احمد ہاشمی،مختار احمد شاہین،سید اظہر بخاری، وسیم گوندل،عظیم چیمہ،راحیل کھوکھر بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں سیاسی استحکام ہو،اب معیشت مستحکم ہوئی ہے سیاسی استحکام بھی آنا چاہیے مذاکرات کا یہ مقصد نہیں کہ 9 مئی پر بات نہ کی جائیمذاکرات کا مقصد یہ بھی نہیں کہ ملک میں جہاں ملک دشمنی کی گئی ہے اور زیادتی کی گئی ہے اس پر بات نہ کی جائے مذاکرات کا مقصد یہ بھی نہیں کہ ان تمام معاملات پر کمپرومائز کر لیا جائے مذاکرات اس لیے ہیں کہ ہم بطور سیاستدان اس ملک کو بہتر سمت کیسے لے کر جا سکتے ہیں۔مذاکرات اس لیے کر رہے ہیں کہ ملک کی معیشت اور سیاست میں استحکام کس طرح آ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اگلا دور تین جنوری کو ہوگا مذاکرات کے لیے دونوں سائیڈ سے لوگ نیک نیتی سے بیٹھے ہیں اب تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ ملک ترقی کر رہا ہے ڈیفالٹ سے ہٹ کر ہم معاشی ترقی کی جانب جا رہے ہیں یہ خوش آئند ہے ان کا کہنا تھا کہ مخالف بھی اس چیز کو مان رہے ہیں کہ ڈالر کے مقابل روپیہ مستحکم،مہنگائی میں کمی شرح سود میں بھی کمی واقع ہوئی ہے پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی اپنا آئینی کردار ادا کیا ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات سے آئینی ترمیم کو لے کر آگے چلے پی ٹی آئی کے کہنے پر بہت ساری شقیں بھی نکالی گئیں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ مذاکرات کی آڑ میں کسی طرح 9 مئی جیسے واقعات کو فراموش کر دیں جن 85 لوگوں کو ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوئیں ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود تھے ان تمام لوگوں کو جلاو گھیراؤ کرتے دیکھا گیا تھا جرائم اپنی جگہ موجود ہیں لیکن مذاکرات میں ہم ملکی معیشت کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے آپس کے معاملات سفارتی امور کے تحت ہوتے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی کے متعلق دو ریاستوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے بدقسمتی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم پہلے والا بیانیہ مانیں کہ ہم کوئی غلام ہیں یا اب والی بات۔بین الاقوامی ریاستی معاملات میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے ریاستوں کے مابین معاملات آفیشل لیول پر ہوتے ہیں اگر ہوے تو اسی کے تحت معاملہ آگے چلے گا ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک بات کرتے ہیں پھر دوسری یہ ان کا وطیرہ ہے کہ مکر جاتے ہیں اگر نہ مکریں تو ہم ان کو تحریک انتشار بھی نہ کہیں گیانہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بارے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کافی مفصل تھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کی جنگ کے حوالہ سے،9 مئی کے حوالہ سے 26 نومبر کے حوالہ سے مفصل گفتگو کی ہے جو 9 مئی کے کیسز تھے جن کا ملٹری ٹرائل ہونا تھا اور جنہوں نے ملٹری تنصیبات پر حملہ کیا جن کے متعلق شواہد رھے یا انہیں ذمہ دار سمجھا جا رہا تھا تو ان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوا فوجی ٹرائل میں بھی وکیل اور خاندانی رسائی کا حق حاصل ہے اور ریکارڈ تک رسائی ہوتی ہے فوجی ٹرائل میں بھی اپیل کے دو حق ہوتے ہیں جن کے متعلق سمجھا جا رہا تھا کہ انہوں نے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں