وزیرآباد کے کالجز پنجاب حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑانے لگے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد کے کالجز پنجاب حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑانے لگے۔حکومت نے اسکولز میں 10 جنوری جبکہ تمام سرکاری و نجی کالجز میں 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے لیکن وزیرآباد کے متعدد نجی کالجز نے حکومتی احکامات خاطر میں نہ لاتے ہوئے تین سے چار چھٹیوں کے بعد کالجز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے والدین کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے بچوں کو کالج بھیجنا کسی خطرہ سے کم نہیں ہے اگر زیادہ ضروری ہو تو آن لائن کلاسز سے بھی پڑھائی جاری رکھی جا سکتی ہے حکومت اور انتظامیہ کو سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرآباد کے کالجز کو اپنے احکامات کا پابند بناتے ہوئے انھیں فوری طور پر بند کروانا چاہیے تاکہ بچے اس شدید سرد موسم میں نزلہ زکام اور دیگر موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں