نئے سال کی خوشی میں جہلم میڈیکل کیمپس کی جانب سے فری گائنی اینڈ ENT کیمپ لگایا گیا

Spread the love

جہلم ( بلال رضا) نئے سال کی خوشی میں جہلم میڈیکل کیمپس کی جانب سے فری گائنی اینڈ ENT کیمپ لگایا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹر حرا عامر ماہر امراض نسواں وزچہ بچہ سب کا رجسٹرار گائنی اینڈ اوبس سی ایم ایچ کھاریاں اور ڈاکٹر عامر سلطان صابر ماہر امراض ناک کان گلا سابق رجسٹر ( ای این ٹی ) سی ایم ایچ کھاریاں نے جہلم میڈیکل کیمپس نزد سول ہسپتال جہلم میں آنے والے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جس میں معائنہ اینڈوسکوپک کیمرہ الٹرا ساؤنڈ کیا گیا ۔ 100 سے زاہد مریضوں نے اس کیمپ میں ا کر فری چیک اپ کروایا اور ان کو ڈاکٹر کی جانب سے مکمل ہدایات اور فری میڈیسن بھی دی گئی۔ ڈاکٹر عامر سلطان صابری صاحب کا میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریضوں کا اللہ کی رضا کے لیے فری چیک اپ کر کر بڑا سکون ملا ہے اس مہنگائی کے دور میں غریب لوگوں کا ساتھ دینا لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں