وزیرآباد(طارق جاوید ملک) صاف ستھرا پنجاب صرف باتوں تک محدود، شہر کے گلی محلے گندے پانی کی نظر، وزیرآباد کے علاقہ شیشیانوالی گلی، دھونکل روڈ،محلہ نبی بخش، جلالپورہ،مسلم روڈ،جناح کالونی،ارائیں کالونی،گلی عزت خان،شیش محل ودیگر گلی محلوں میں سیوریج لائن بند ھو نے سے گندہ پانی پھیل گیا، انتظامیہ کی عدم توجہی سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے کے خدشہ،سیوریج کاگندہ پانی گلی محلوں میں کھڑا ہونے سے مکھی،مچھر افزائش پانے لگے،لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا،لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا،گلیاں محلے دلدل کا منظر پیش کرنے لگے،مساجد کے راستے بھی بند،نمازیوں کا گزرنا مشکل،خاکروب کی سہولت بھی میسر نہیں،صاف پانی بھی میسر نہیں،انتظامیہ نے علاقہ کی صفائی ستھرائی سے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ لگے گندگی کے ڈھیر سے اٹھتے تعفن سے اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے گلیوں میں گندے پانی کے تالاب نے بھی عوام کا جینادوبھر کرکے رکھ دیا مسجد کو جانیوالے راستے گندے پانی کے جمع ہونے سے بند جس سے نمازیوں گزرنا مشکل ہوگیاجبکہ طلباء وطالبات کو بھی سکول جانے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ انتظامیہ اور سینٹری انسپکٹر کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود سیوریج کے کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا کوئی حل نہ ہوسکا بچے،بوڑھے،جوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور مکھی،مچھر کی افزائش بھی ہورہی ہے۔حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق تو آگاہی دے جارہی ہے لیکن گلی محلوں میں جو پانی کھڑا ہے اسمیں ڈینگی کی بیماری کا باعث ہے اسکے حل کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور علاقے میں نہ خاکروب ہے نا متبادل کوئی نظام ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
